گستاخِ رسولﷺ کے نام تنبہ

خالی ہے تیرا سیاہ دل شرم و حیا سے
نادان تجھے کیا بُغض ہے محبوبِ خدا سے


اے دشمنِ بدبخت تجھے اتنی بھی خبر ہے
اللّٰه کی رضا ہے فقط مُحَمَّد کی رضا سے


گر ہے تمہیں وہ ہمت آ دیکھ رُوبرو
کیوں موت تونے مول لیا اربابِ وفا سے


مردود تیرا نام اب نابود رہے گا
گونجے گا پھر فضا ازاں کی صدا سے


لے ڈوب جائے گا تمہیں مال و متاع کے ساتھ
غافل لعیں ہے اب تک اللّٰه کی سزا سے


میں بے زباں نہیں کہ خاموش رہوں گا
تیری نسلیں دہل اٹھیں گی میری نِدا سے


مایوس نہیں فراعوں کی سازش سے شؔوکت
کیا واقفیت نہیں ہمیں موسٰی کے عصا سے

( ~ شوکت بڈھ نمبل کشمیری )