نعتِ نَبّیﷺ : تم اپنے دامن میں آج آقاﷺ تمام اپنے غلام لے لو

نعتِ نَبّیﷺ : تم اپنے دامن میں آج آقاﷺ تمام اپنے غلام لے لو

نَبّی اکرمﷺ شفیع اعظمﷺ دکھے دلوں کا پیام لے لو
تمام دنیا کے ہم ستائے کھڑے ہوئے ہیں سلام لے لو

شکستہ کشتی ہے تیز دھارا نظر سے روپوش ہے کنارا
نہیں کوئی ناخدا ہمارا خبر تو عالی مقام لے لو

قدم قدم پہ ہے خوف رہزن زمیں بھی دشمن فلک بھی دشمن
زمانہ ہم سے ہوا ہے بدظن تمہیں محبت سےکام لے

یہ کیسی منزل پہ آ گئے ہیں نہ کوئی اپنا نہ ہم کسی کے
تم اپنے دامن میں آج آقاﷺ تمام اپنے غلام لے لو