نعتِ نَبّیﷺ : نفس در نفس آرزوئے مُحَمَّدؐ

نعتِ نَبّیﷺ : نفس در نفس آرزوئے مُحَمَّدؐ

نفس در نفس آرزوئے مُحَمَّدؐ
نظر در نظر عکسِ روئے مُحَمَّدؐ

وہ مینارۂ نور بن کر رہا ہے
نظر اُٹھ گئی جس کی سوئے مُحَمَّدؐ

کس امید پر جی رہے ہیں وہ آخر
نہیں ہے جنہیں آرزوئے مُحَمَّدؐ

سماوات کی وسعتیں گرد پا ہیں
مجھے لے اُڑی جستجوئے مُحَمَّدؐ

مجھے فخر ہے اپنی واماندگی پر
ضعیفوں پہ شفقت ہے خوئے مُحَمَّدؐ

امنڈنے لگیں رحمتوں کی گھٹایئں
کھلے گیسوئے مشکبوئے مُحَمَّدؐ

ستاروں کی پلکیں جھپکنے نہ پایئں
زباں پر رہے گفتگوئے مُحَمَّدؐ

بہار اک زمانے سے ہے دل گرفتہ
نسیمِ دل افروزِ کوئے مُحَمَّدؐ

(بہار کوٹی)

المرسل :-: ابوالحسن علی (ندوی)