تعریف نیک صفات کی ہوتی ہے

تعریف نیک صفات کی ہوتی ہے

اگر تمہیں کوئی تعریف کریں تو اس پہ خوش گماں نہ گزرو کہ تم متکبر بن جاؤ بلکہ آپ اللّٰه کا شکر کرو جس نے تمہیں وہ خوبی دی ہے۔ ویسے بھی وہ آپ کی تعریف نہیں ہے بلکہ آپ کے صفات کی اور حُسن و جمال کی کررہا ہے جو تمہیں اللّٰه ہی نے دیا ہے۔ اور پھر بلا اس میں آپ کے خود کا کوئی کمال نہیں بلکہ اللّٰه کی تعریف اور کمال ہے۔ آپ تو سراپا خود اللّٰه ہی کی نشانیانوں میں سے ایک ہو۔ نیز اگر کوئی آپ کی بے وجہ یعنی حق الہٰی پر ہوتے بھی برائی کرتا ہے تو اس پر صبر کرو جو کہ اللّٰه کا حکم ہے۔ اور یہ سمجھو کہ وہ شخص اللّٰه سے جھگڑ رہا ہے اور   اللّٰه تعلی ہر چیز پر غالب ہے اور بہتر انتقام لینے والا ہے۔   علاوہ ازیں خود بھی اعمال بد نہ کریں کہ باعثِ رسوائی اور ذِلت بنو اور اللّٰه کے یہاں نا مقبول ٹھہرے جاؤ۔ غرض روئے زمیں پہ آپ اللّٰه ہی کیلئے جیو، اللّٰه ہی کیلئے مرو اور اسی کی ذکر اور حمد و ثنا کرتے رہو۔