نعتِ نبّیﷺ : تمام دنیا کو حاصل سہارا آپﷺ کا ھے

نعتِ نبّیﷺ : تمام دنیا کو حاصل سہارا آپﷺ کا ھے

تمام دنیا کو حاصل سہارا آپﷺ کا ھے
بلند تر ھے جہاں میں وہ رتبہ آپﷺ کا ھے


حضورﷺ آپ ہی دونوں جہاں کے ہادی ہیں
خدا سے جو ھے ملاتا وہ رستہ آپﷺ کا ھے


تمام دنیا ھے روشن حضورﷺ کے دم سے
ہر ایک سمت ہی پھیلا اجالا آپﷺ کا ھے


جہان بھر میں جو افضل ھے سب سے اعلیٰ ھے
وہ ضو فشاں ھے مثالی مدینہ آپﷺ کا ھے


بنام عظمت ِ کون و مکاں ہمیشہ سے
فروزاں روز ازل سے حوالہ آپﷺ کا ھے


تبسم بخاری