نعتِ شریف: کرو نہ ذکر خطا کا، عطا کی بات کرو

نعتِ شریف: کرو نہ ذکر خطا کا، عطا کی بات کرو

کرو نہ ذکر خطا کا، عطا کی بات کرو
سنو سنو کرم مصطفی’ﷺ کی بات کرو

کرو نہ دل کی سیاھی کا تذکرہ کوئی
حبیب حق کے رخ واالضحی’ کی بات کرو

اگر خدا سے محبت کا ھے تمہیں دعوی’
خلوص دل سے حبیب خدا کی بات کرو

اگر یہ چاھو کہ ھو جائیں دل تمہارے غنی
رسول پاک ﷺ کے جود و سخا کی بات کرو

مریض ھجر کو ھوجائیگی ابھی تسکیں
ذرا مدینے کے دارالشفاء کی بات کرو

کرو نہ ذکر قیامت رھو خاموش ریاض
کرو تو شافع روز جزا کی بات کرو